ایرانی پاسدارانِ انقلاب(IRGC) نے دعویٰ کیا ہے کہ خطے میں امریکی فوج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا کہ امر یکا کے کسی بھی اگلے حملے کا اب اور زیادہ سخت اور وسیع جواب دیا جائے گا۔

قبل ازیں پاسدارانِ انقلاب کا کہنا تھا کہ امریکی افواج نے جزیرہ سرک پر حملہ کیا جسے ایران نے پسپا کر دیا۔
اپنے بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ امریکی حملے کا جواب فوری اور فیصلہ کن ہوگا۔
مزیدپڑھیں:وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتیں 920 ہوگئیں، 3000 افراد زخمی
واضح رہے کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف فضائی حملے کیے تھے، سینٹرل کمانڈ کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے ایک تجارتی جہاز پر حملے کے جواب میں کارروائی کی گئی۔
سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون اسٹوریج کے مقامات اور ساحلی ریڈار سائٹس کو نشانہ بنایا۔








