بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گپی گریوال کا پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں کا اعتراف، ناصر چنیوٹی اور افتخار ٹھاکر کی تعریف

بھارت کے معروف پنجابی گلوکار اور اداکار گپی گریوال(Gippy Grewal) نے پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے مستقبل میں پاکستان کے نامور کامیڈین سہیل احمد کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے۔

گپی گریوال ان دنوں اپنی نئی فلم کیری آن جٹا 4 کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں، اس دوران میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے ماضی میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے تجربات کا ذکر کیا۔

مزیدپڑھیں:آزاد جموں و کشمیر انتخابات: پاکستان پیپلزپارٹی نے 35 انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا

انہوں نے کہا کہ ناصر چنیوٹی میرے اچھے دوست ہیں جبکہ افتخار ٹھاکر ایک شاندار اداکار ہیں۔

گپی گریوال کا کہنا ہے کہ اگر موقع ملا تو میں مستقبل میں سہیل احمد کے ساتھ بھی ضرور کام کرنا چاہوں گا۔

اداکار نے بتایا کہ ماضی میں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ میں پاکستان میں ایک پنجابی فلم کی شوٹنگ کروں گا، تاہم حالات کے باعث یہ منصوبہ عملی شکل اختیار نہ کر سکا۔