بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فواد چوہدری کیخلاف کے پی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

پشاور: (ممتاز نیوز)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں فوادچوہدری کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرادی ۔اپنا قد بڑھانے کیلئے سابق وزیر نے فخرافغان باچاخان کی شان میں نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔نہ صرف پشتونوں کی دل آزاری کی بلکہ تحریک آزادی میں جانوں کے نذرانے پیش کرنیوالوں کی بھی توہین کی ہے۔فوادچوہدری کی اس غیرسیاسی، غیرانسانی اور منافرانہ رویہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔مذمتی قرارداد رکن صوبائی اسمبلی شگفتہ ملک کی جانب سے جمع کرائی گئی ہےبھرپور مذمت کرتے ہیں۔