بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاس اینجلس، اولمپکس میں 128 سال بعد کرکٹ کی واپسی ہوگی: آئی سی سی کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے لاس اینجلس اولمپکس (Los anglais Olympic)2028 میں کرکٹ کے مقابلوں کے لیے کوالیفکیشن سسٹم کا اعلان کر دیا، جس کے تحت اولمپکس میں 128 سال بعد کرکٹ کی واپسی ہوگی۔

آئی سی سی کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس میں مردوں اور خواتین کی 6،6 ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ تمام میچز ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔

خواتین کے ایونٹ کے لیے آسٹریلیا، بھارت، برطانیہ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پہلے ہی اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔ مزید برآں افریقا، ایشیا، یورپ اور اوشیانا کی ٹاپ رینکنگ ٹیمیں براہِ راست اولمپکس میں جگہ بنائیں گی۔

آئی سی سی کے مطابق مردوں کی ٹیموں کا فیصلہ 31 دسمبر 2026 کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی بنیاد پر کیا جائے گا، جبکہ آخری نشستوں کا فیصلہ 2027 میں ہونے والے آئی سی سی اولمپکس کوالیفائر کے ذریعے ہوگا۔

آئی سی سی نے واضح کیا ہے کہ میزبان امریکا کی مردوں یا خواتین کی ٹیم کو اولمپکس میں شرکت کے لیے ٹاپ 15 ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ہونا ضروری ہوگا۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز براہِ راست اولمپکس کے لیے اہل نہیں ہوگی، اس لیے کیریبین نمائندہ ٹیم کا فیصلہ بھی کوالیفائر کے ذریعے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز تنازع ، ایران امریکا تکنیکی مذاکرات بے یقینی کا شکار

آئی سی سی کے مطابق ہر ٹیم 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرے گی، جبکہ مردوں اور خواتین کے مقابلوں میں مجموعی طور پر 28 میچز کھیلے جائیں گے۔ لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کا ایونٹ ٹی 20 فارمیٹ میں ہوگا۔