بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اولمپکس میں کرکٹ ٹیموں کی شمولیت کا طریقہ کار سامنے آ گیا

آئی سی سی نے لاس اینجلس اولمپکس 2028 کیلئے ٹیموں کی شمولیت کا طریقہ کار واضح کر دیا۔پہلی 5 ٹیموں کی شمولیت آئی سی سی رینکنگ(ICC ranking) کی بنیاد پر ہوگی،چھٹی ٹیم کا انتخاب اولمپکس کوالیفائرز سے کیا جائے گا

تفصیلات کے مطابق اولمپکس مینز اور ویمنز کرکٹ مقابلوں میں 6، 6 ٹیمیں شرکت کریں گی،اولمپکس کرکٹ مقابلوں میں پہلی 5 ٹیموں کی شمولیت آئی سی سی رینکنگ کی بنیاد پر ہوگی۔

مرد و خواتین مقابلوں کیلئے چھٹی ٹیم کا انتخاب اولمپکس کوالیفائرز سے کیا جائے گا،آئی سی سی کرکٹ اولمپکس کوالیفائر کا انعقاد 2027 میں ہوگا۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور اٹلی کے درمیان رعایتی قرض کے معاہدے پر دستخط

آئی سی سی اولمپکس کوالیفائرز کی جگہ اور تاریخ کا اعلان بعد میں کرے گا،اولمپکس ویمنز کرکٹ مقابلوں کیلئے آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت اور جنوبی افریقہ نے براہ راست کوالیفائی کر لیا۔چاروں ویمنز ٹیموں نے ٹاپ رینکنگ کی بنیاد پر اولمپکس کیلئے کوالیفائی کیا۔