بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مشرق وسطیٰ میں امریکا کے 50 ہزار اہلکار موجود ہیں، سینٹرل کمانڈ

امریکی سینٹرل کمانڈ(Centcom) نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اس وقت امریکا کے پچاس ہزار اہلکار موجود ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق امریکا کی سینٹرل کمانڈ نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب امریکا ایران مفاہمت کی یادداشت انتہائی نازک مرحلے پر ہے اور اسرائیل نے ایران کیخلاف بڑی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدپڑھیں:قطر میں امریکا سے ملاقات کا شیڈول طے نہیں، اسماعیل بقائی

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کی درخواست پر ملاقات آج دوحہ میں ہوگی۔

اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا، ایران کا قطر میں اجلاس شاید اہم ثابت ہو، شاید نہ ہو۔