پاکستان کے نامور گلوکار سجاد علی(Sajjad Ali) ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے، تاہم اس بار وجہ ان کا کوئی نیا گانا نہیں بلکہ بھارتی ریئلٹی شو میں ان کا مشہور گیت راوی کا پیش ہونا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
سجاد علی گزشتہ 4 دہائیوں سے اپنی منفرد آواز اور لازوال گیتوں کے باعث موسیقی کے شائقین کے دلوں پر راج کر رہے ہیں، بابیا سے لے کر راوی تک ان کے کئی گانے بے حد مقبول ہوئے اور آج بھی سامعین میں یکساں پسند کیے جاتے ہیں۔

ماضی میں سجاد علی اس وقت بھی خبروں میں آئے تھے جب انہوں نے پاکستانی ریئلٹی شو پاکستان آئیڈل میں اپنے گانوں کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا، جس کے باعث شو کے دوران کوئی بھی مقابلہ کرنے والا ان کے گانے پیش نہیں کر سکا تھا۔
مزیدپڑھیں:آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باوجود خام تیل کی قیمتوں میں کمی، دوحہ مذاکرات سے امیدیں وابستہ
View this post on Instagram
اب بھارتی ریئلٹی شو پنجاب ماسٹر چیمپس میں ایک کم عمر گلوکار کی جانب سے سجاد علی کا مقبول گیت راوی گائے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے، صارفین سوال اٹھا رہے ہیں کہ آیا اس گانے کے استعمال کی باقاعدہ اجازت لی گئی تھی یا نہیں۔
View this post on Instagram
اسی پروگرام میں ایک اور مقابلہ کرنے والے نے پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کا معروف گانا میری زندگی ہے تو بھی پیش کیا، جس پر بھی پاکستانی صارفین کی توجہ مرکوز ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے اس معاملے پر مختلف آراء کا اظہار کیا، ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی شوز پاکستانی گانے استعمال کرتے رہتے ہیں۔








