بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مالی سال کے آخری روز ٹیکس وصولی کیلئے بینکوں کے اوقات کار میں توسیع

مالی سال کے آخری روز ٹیکس(tax) وصولی کیلئے بینکوں کے اوقات کار میں توسیع کر دی گئی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ملک بھر میں ٹیکس وصول کرنے والی نجی بینک کی شاخیں آج رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی، کسٹمز ڈیوٹیز وصول کرنے والی نیشنل بینک کی نامزد شاخیں رات 11:59 بجے تک کام کریں گی۔

ایف بی آر کی درخواست پر سٹیٹ بینک نے بینکوں کے خصوصی اوقات کار مقرر کئے۔

مزیدپڑھیں:دوحہ میں ایران سے ملاقات شاید اہم ہو، شاید نہ ہو: ڈونلڈ ٹرمپ

مالی سال کے آخری روز ایف بی آر، بینک اور ایکسائز دفاتر کے اوقات کار میں بھی توسیع کی گئی ہے، دفاتر آج رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔