اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران ملک بھر میں مون سون بارشيں جارى رہيں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 28 جولائی سے سندھ میں مون سون بارشوں میں کمی کا امکان ہے،27 جولائی سے مون سون ہوائيں شدت سےبالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ 27 تا 31 جولائی آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، چکوال، سيالکوٹ، لاہور،گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، شیخوپورہ، جھنگ، ميانوالی، فيصل آباد اور ساہيوال میں بھی بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ کوئٹہ، چمن، ژوب، زيارت، بارکھان، لورالائی، بولان اور کوہلو میں بھی بارش متوقع ہے، پنجاب،کے پی اور بلوچستان کے پہاڑى و مقامی ندى نالوں میں طغيانی کا خدشہ ہے جب کہ دريائے راوى،جہلم اورچناب کے ندى نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمير،گليات، مرى، گلگت، دیامر، ہنزہ، استور اسکردو اور چلاس میں لينڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسميات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدايت جاری کی ہے۔









