بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایل پی جی سستی، نئی قیمت 241.43 روپے فی کلو مقرر، اوگرا نوٹیفکیشن جاری

نئے مالی سال کے آغاز پر ایل پی جی سستی (L P G Cheep)ہو گئی۔نئے مالی سال کے آغاز پر ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 67 روپے 33 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 241 روپے 43 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ویمنز ٹی20 ورلڈکپ، ویسٹ انڈیز چت، آسٹریلین ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

نوٹیفکیشن کے مطابق اس کمی کے بعد 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 794 روپے 5 کمی کے بعد 2848 روپے91 پیسے کا ہوگیا ہے۔ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جولائی کے لیے ہوگا۔