کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 10 نمبر پر فائرنگ سے سیاسی جماعت کا عہدیدار فیصل عباسی(Faisal Abbasi) جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واقعے کے بعد مشتعل افراد نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ پر آگ لگادی۔
مزیدپڑھیں:امریکی وفد کی دوحا میں ملاقاتیں، آج قطر سے منجمد اثاثوں پر بات ہوگی، ایران
پیپلز پارٹی کے ایم پی اے علی احمد جان نے کہا ہے کہ مقتول منشیات فروشوں اور لینڈ گریبر کےخلاف آواز اٹھانے میں پیش پیش تھا۔








