بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی نیوز چینلز ہیک، صدر کی تقریر کے دوران پاکستانی قومی ترانہ نشر

ہیکرز نے بھارتی نیوز چینلز کو ہیک کرکے صدر کی تقریر کے دوران پاکستانی قومی ترانہ(Pakistani National Anthem) نشر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم ہیکرز نے بھارتی نیوز چینلز TV9 Telugu اور Freedom TV Kannada کو ہیک کیا اور چینلز کے نشریاتی نظام تک رسائی حاصل کی۔

ہیکرز نے بھارتی صدر کی تقریر کے دوران TV9 Telugu پر پاکستانی قومی ترانہ نشر کیا جب کہ اس دوران ایک پیغام بھی چلایا گیا جس میں ہیکرز کی جانب سے تنبیہ کی گئی کہ پاکستان سے چھیڑچھاڑ نہ کی جائے۔

رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعد دونوں چینلز کی نشریات متاثر ہوئیں، TV9 Telugu کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تقریباً ایک کروڑ 40 لاکھ جب کہ Freedom TV Kannada کے 10 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

مزیدپڑھیں:فرح سعدیہ اور توثیق حیدر نے سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

ماہرین کے مطابق مودی سرکار اور گودی میڈیا پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں مصروف رہتا ہے مگر ہیکرز نے اس نظام کی قلعی کھول دی۔

چوٹی کے بھارتی نیوزچینل کو ہیک کرکے پاکستانی ترانہ چلائے جانے سے بھارت کی ناقص سائبر سکیورٹی بے نقاب ہوگئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وشوا گرواور شائننگ انڈیا کے دعوے کرنے والا بھارت کا انفارمیشن ٹیکنالوجی نظام مکمل طور پر غیر محفوظ ہے۔