میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (Bangladash Cireket Board) نے اس ممکنہ سیریز سمیت 2026 اور 2027 کی ہوم انٹرنیشنل سیریز کے ٹی وی اور ڈیجیٹل میڈیا رائٹس کی فروخت کے لیے پیشکشیں طلب کر لی ہیں، جن میں بھارت کے خلاف سیریز کا بھی خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کا بنگلادیش کا دورہ گزشتہ برس شیڈول تھا، تاہم دونوں ممالک کے درمیان سفارتی صورتحال کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

دورے میں بھارت اور بنگلادیش کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جانے کا امکان ہے۔تاہم دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے اس پیش رفت پر تاحال کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیا۔
مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا، تیز بارش اور سیلاب سے نقصانات، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق
میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی بی کی جانب سے جن ہوم سیریز کے میڈیا رائٹس کے لیے پیشکشیں طلب کی گئی ہیں، ان میں پاکستان کے خلاف 2027 میں شیڈول پانچ ایک روزہ میچوں کی ہوم سیریز بھی شامل ہے۔








