بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی ڈالر بلند ترین سطح پر، روپے کی گراوٹ کا نیا ریکارڈ قائم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ روپے کی گراوٹ کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کی بڑھوتری دیکھی گئی۔
اعدا و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت 229 روپے 88 پیسے سے بڑھ کر 232 روپے 93 پیسے ہو گئی ہے۔
اُدھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 50 پیسے مہنگا اور نئی قیمت 235 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث اُتار چڑھاؤ کے بعد 50.03 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 39894.05 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.13 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 6 کروڑ 90 لاکھ 37 ہزار 783 شیئرز کا لین دین ہوا، تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو 7 ارب روپے کے قریب فائدہ ہوا۔