اٹلانٹا میں ورلڈ کپ (Fifaworldcup)کے راؤنڈ آف 32 کے مشکل میچ میں انگلینڈ کی طاقتور ٹیم نے پونے دو ہاف تک ڈی آر کانگو کی ٹیم کی ایک گول کی برتری توڑنے کی جدوجہد کی اور آخر کار نہ صرف میچ برابر کر لیا بلکہ کچھ منٹ بعد یک اور گول کر کے اپنی جیت کو یقینی بنا لیا۔
کانگو کو شکست دے کر انگلینڈی کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ کے 16 کے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہے۔

میچ کے 86ویں منٹ میں ہیری کین نے ایک اور گول داغ کر انگلینڈ کو 2-1 کی فیصلہ کن برتری دلا دی۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 کے بہت سخت مقابلے میں انگلینڈ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ڈی آر کانگو کو 1-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
میچ کا آغاز ڈی آر کانگو نے جارحانہ انداز میں کیا اور ساتویں منٹ میں سیپنگا نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔
پہلے ہاف میں انگلینڈ کو اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب کاؤنٹر اٹیک کے دوران کپتان ہیری کین کو پنالٹی ایریا میں گرایا گیا، تاہم ریفری نے پنالٹی دینے سے انکار کر دیا۔ یوں پہلے ہاف کا اختتام ڈی آر کانگو کی 1-0 کی برتری پر ہوا۔
دوسرے ہاف میں انگلینڈ نے مسلسل کوشش کر کے واپسی کی۔ 75ویں منٹ میں ہیری کین نے ہیڈر کے ذریعے گیند جال میں پہنچا کر میچ کو 1-1 سے برابر کر دیا۔
میچ کے 86ویں منٹ میں ہیری کین نے ایک اور گول داغ کر انگلینڈ کو 2-1 کی فیصلہ کن برتری دلا دی، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
اس کامیابی کے ساتھ انگلینڈ نے ڈی آر کانگو کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔








