ہالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز ’اسپائیڈر مین‘(spiderman) کے نئے سیکوئل ’اسپائیڈر مین: برینڈ نیو ڈے‘ کی ریلیز سے قبل فلم کے اداکار ٹام ہالینڈ اور جون برنتھل نے پاکستانی مداحوں کے لیے خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔
ٹام ہالینڈ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہیلو پاکستان! اسپائیڈرمین سیریز کو دیکھنے اور اتنے سالوں سے مسلسل اتنی محبت دینے کے لیے شکریہ۔

View this post on Instagram
اُنہوں نے مزید کہا کہ آپ کی سپورٹ کی وجہ سے فلم کے سیکوئل ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ نے باکس آفس پر کامیابی کے ریکارڈ توڑے۔
مزیدپڑھیں:ویتنام میں دوسرے بچے کی پیدائش پر اضافی مراعات کا اعلان
جون برنتھل نے اپنے ساتھی اداکار کی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اب فلم کے نئے سیکوئل ’اسپائیڈر مین: برینڈ نیو ڈے‘ کو بھی اسے طرح کامیاب بنائیں۔
واضح رہے کہ فلم 31 جولائی کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہو گی۔








