بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب حکومت کا جمعہ کی تعطیل کے بارے میں اہم فیصلہ، جمعہ کی چھٹی ختم

کل پورے پنجاب میں ورکنگ ڈے ہو گا اور معمول کے مطابق سرکاری دفاتر کھلے رہیں گے۔پنجاب حکومت نے جمعہ کی چھٹی ختم (Jumma Holiday swamped)کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

کل بروز جمعہ صوبے بھر میں معمول کے مطابق سرکاری امور انجام دیے جائینگے۔پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کل پورے پنجاب میں ورکنگ ڈے ہو گا اور جمعہ کے روز معمول کے مطابق سرکاری دفاتر میں کام ہو گا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سول سیکرٹریٹ سمیت تمام سرکاری دفاتر میں معمول کے مطابق دفتری سرگرمیاں ہوں گی۔تمام سرکاری ملازمین اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہوں گے اور اپنے فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کی جنگ کے آغاز پر توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت نے کفایت شعاری اور توانائی بچت اقدامات کے تحت ہفتہ وار اضافی چھٹی جمعہ کے روز کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت کفایت شعاری اور توانائی بچت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا تھا، جس میں ہفتہ وار اضافی چھٹی جمعہ کے روز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ عالمی حالات کے باوجود معیشت کو مستحکم رکھا جائے۔ انہوں نے کہا تھا کہ کفایت شعاری، توانائی کی بچت کےلیے حکومتی اقدامات پر اسحاق ڈار کی زیر قیادت خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیراعظم نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز کو کفایت شعاری، توانائی بچت کے اقدامات مؤثر طور پر نافذ کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق صوبائی حکومت نے بھی ان اقدامات پر عمل کیا تھا، پنجاب حکومت نے بھی جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:سبمرین کبیل میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ ٹریفک میں تعطل، پی ٹی اے

اب پنجاب حکومت نے جمعہ کی تعطیل ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے اس طرح کل بروز جمعہ پنجاب بھر میں سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے۔