اسلام آباد(نیوزڈیسک) سینئر قانون دان اور تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نےکہا ہےکہ قانونی طورپرسپریم کورٹ کے سینیئر ججز کا بینچ بنتا ہے، سینئر جج جسٹس فائز عیسیٰ کو بنچ سے باہر رکھنا غلط ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حامد خان کا کہنا تھا کہ ججز کو اپنے اختلافات ایک سائیڈ پر رکھنے چاہئیں، جوڈیشل کونسل کا اجلاس جلد مؤخر کر دیا جانا چاہیے، سپریم کورٹ میں ہر ہائی کورٹ اور ہر صوبے کی نمائندگی ہونی چاہیے۔
حامد خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان سے اپیل ہےکہ انصاف کریں، آپ کو انصاف کے لیے بٹھایا گیا ہے، ججز سے اختلاف اپنی جگہ مگر سپریم کورٹ کی عزت میں کمی نہیں کرنی چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سینئر ججز کو بائی پاس کرکے جونیئرججز تعینات کرنےکے غلط اثرات مرتب ہوں گے ۔
سینئرجج جسٹس فائز عیسیٰ کو بنچ سے باہر رکھنا غلط ہے، حامد خان








