پاکستان ریلویز (Pakistan Railways)کا کراچی تا پشاور ریلوے اَپ گریڈیشن منصوبہ ایم ایل ون سی پیک سے نکل گیا ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کو سیکریٹری اقتصادی امور حمیر کریم نے بتایا کہ پاکستان ریلویز کا اہم منصوبہ ایم ایل ون سی پیک سے نکل گیا ہے، ایم ایل ون کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک سے فنانسنگ حاصل کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں کراچی روہڑی مین لین کو بہتر بنایا جائے گا، مین لائن کو مرحلہ وار دو رویہ اور اَپ گریڈ کیا جائے گا۔

سیکریٹری اقتصادی امور نے بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک منصوبے کا لیڈ فنانسر ہے جبکہ اے ڈی بی، ایشیائی انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور اسلامی ترقیاتی بینک سے بھی سرمایہ کاری کی بات کر رہا ہے۔








