بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف کا وزیراعظم ،آصف زرداری اور فضل الرحمان کو ٹیلفون

لندن(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف نے وزیراعظم شہبازشریف،آصف زرداری اور فضل الرحمٰن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلے اور بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف نے وزیراعظم شہباز شریف کوپی ڈی ایم کا اتحاد مضبوط کرنے اور پی ڈی ایم رہنماؤں سے مشاورت جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
سابق وزیراعظم نے شہبازشریف کو پنجاب میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو متحرک رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔