بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواک جوکووچ ومبلڈن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

سابق چیمپئن سربیا کے نواک جوکووچ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ(Tunis Tournament) کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔راؤنڈ آف 32 کے میچ میں جوکووچ نے فرانس کے آرتھر رینڈرنیک کو 4 سیٹس میں شکست دی۔

ویمنز سنگلز میں جاپان کی ناؤمی اوساکا نے آسٹریلیا کی ڈاریا کو شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

لندن میں جاری ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے راؤنڈ آف 32 میں سابق چیمپئن نواک جوکووچ نے فرانسیسی کھلاڑی آرتھر رینڈرنیک کے خلاف پہلے 2 سیٹس 7، 5 اور 6، 4 سے جیتے۔

تیسرے سیٹ میں آرتھر رینڈرنیک نے کم بیک کیا اور جوکووچ کے خلاف 6، 1 سے کامیابی حاصل کی جبکہ چوتھے سیٹ میں جوکووچ نے ٹائی بریکر پر کامیابی کے ساتھ ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

مزیدپڑھیں:عامر خان، گوری سپراٹ کی شادی، مدعو خاص مہمانوں کے نام سامنے آگئے

ویمنز سنگلز میں جاپان کی ناومی اساکا نے آسٹریلیا کی ڈاریا کو شکست دی، ناومی اساکا کی جیت کا اسکور 6، 1 اور 6، 3 رہا۔میچز جیو سوپر اور مائیکو سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔