وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری(Talal Chaudhry) نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں “گلوبل الائنس ٹو کاؤنٹر مائیگرنٹ سمگلنگ” کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں یورپی یونین نے غیر قانونی ہجرت کی روک تھام کے لیے پاکستان کے مؤثر اقدامات کو سراہا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی حکمت عملی کے باعث غیر قانونی ہجرت میں 47 فیصد کمی آئی ہے اور اس حوالے سے پاکستان کی کامیاب حکمت عملی دنیا کے لیے مثال بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہجرت ایک سرحدی نہیں بلکہ عالمی چیلنج ہے، جس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی، جدید ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس کے تبادلے اور بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہیں۔
مزیدپڑھیں:فیفا ورلڈکپ: ’بازیگر‘ کیپ وردے نے دفاعی چیمپئن کو سخت ٹکر دے کر دل جیت لیے
ان کا کہنا تھا کہ محفوظ، منظم اور قانونی ہجرت کے فروغ اور قانونی مواقع میں اضافے کے بغیر غیر قانونی ہجرت اور انسانی اسمگلنگ کا مؤثر سدباب ممکن نہیں۔
اجلاس کے شرکاء نے غیر قانونی ہجرت کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی مؤثر کارکردگی کو بھی سراہا۔








