سونے کی قیمتوں(Gold Rates) میں مسلسل دو روز کے بڑے اضافے کے بعد آج معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں آج کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 1100 روپے سستا ہو کر4 لاکھ 39 ہزار 836 روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 943 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 77 ہزار 088 روپے ہوگئی ہے۔
مزیدپڑھیں:28 ویں ترمیم آناً فاناً نہیں، مشاورت سے آئے گی: اعظم نذیر تارڑ
اس کے علاوہ فی تولہ چاندی 48 روپے کم ہوکر 6 ہزار 716 روپے ہوگئی ہے، دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 11 ڈالرسستا ہوکر فی اونس سونا 4 ہزار 174 ڈالر پرآگیا ہے۔








