بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایف آئی اےنے چوہدری تنویر کواینٹی کرپشن راولپنڈی کے حوالے کردیا 

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر چوہدری تنویرکو اینٹی کرپشن راولپنڈی کے حوالے کردیا۔ایف آئی اے امیگریشن نے جمعہ کو چوہدری تنویر کوکراچی ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ دبئی فرار کی کوشش کر رہے تھے۔ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ چوہدری تنویر کا نام مسافروں کی بلاک لسٹ میں تھا۔ہفتہ کے روز ایف آئی اے نے چوہدری تنویر کو اینٹی کرپشن راولپنڈی کے حوالے کیا جنہیں بعد میں تھانہ کینٹ راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔ چوہدری تنویر کے خلاف ولائت کمپلیکس فیز سیون میں سرکاری زمین پر قبضے،بیشتر اراضی کو فروخت کرنے اور کرپشن میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج ہے۔