بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں الیکٹرک گاڑی کے خواہشمند افراد کیلئے شاندار اعلان

اسلام آباد: حکومت نے 2030 تک ملک بھر میں الیکٹرک وہیکلز (Electric Vehicles) کی تعداد 22 لاکھ تک پہنچانے کا ہدف مقرر کرتے ہوئے الیکٹرک ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کا اعلان کر دیا۔

قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کو دی گئی بریفنگ کے مطابق دو اور تین پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کے لیے 9 ارب روپے کی سبسڈی مختص کی گئی ہے۔ جبکہ الیکٹرک موٹر سائیکل خریدنے والے شہریوں کو فی موٹر سائیکل 80 ہزار روپے تک مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک پاکستان میں مقامی سطح پر 12 ہزار 800 سے زائد الیکٹرک گاڑیاں اور ایک لاکھ 60 ہزار الیکٹرک موٹر سائیکلیں تیار کی جا چکی ہیں۔ جو اس شعبے میں تیزی سے ترقی کی نشاندہی کرتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کا فروغ درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے، زرمبادلہ کی بچت، فضائی آلودگی میں کمی اور ماحول کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید پڑھیں:ایران، امریکا مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی کو پاکستان میں، العربیہ کا دعویٰ

سبسڈی اسکیم سے متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے الیکٹرک سواری کا حصول بھی آسان ہو گا۔