بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت اپنے ارکان کو دھمکیاں دے کر زبردستی ساتھ رکھنے کی کوشش کررہی ہے، مریم نواز

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت اپنے ہی ارکان کو دھمکیاں دے کر زبردستی ساتھ رکھنے کی کوشش کررہی ہے،اتحادیوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے بعد بھی حکومت پسپائی اختیارکررہی ہے۔ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے کہاکہ حکومت کی طرف سے ارکان کو زبرستی ساتھ رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے،اس کے لئے انہیں نااہلی اور گھیراو کی دھمکیاں دی جارہی ہیں،ایسی حکومت کا کیا فائدہ جس میں اپنے ہی ارکان کو دھمکیاں دی جائیں،یہ حکومت نہیں ذلت اور شرمندگی ہے۔انہوں نے کہاکہ سرتوڑکوششوں کے باوجود حکومت کو ناکامی کا سامناہے،وہ اتحادیوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے باوجودپسپائی اختیار کررہی ہے۔اس سے پہلے ایک بیان میں مریم نوازکا کہناتھا کہ چوہدری تنویر حسین کو کراچی سے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا، وہ دل کے مریض ہیں اور دوائیوں پر ہیں،فیملی کو دوائیاں پہنچانے کے لئے تاحال رسائی نہیں ملی۔ مریم نوازنے کہاکہ چوہدری تنویر کو ان کی فیملی دوائیاں پہنچانے کی کوشش کررہی ہے، مگر کتنے شرم کی بات ہے کہ ان کی فیملی کو دوائیاں پہنچانے کے لئے تاحال رسائی نہیں ملی۔انہوں نے کہاکہ چوہدری تنویر کو کراچی سے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا اور راہداری ضمانت کے بغیر لاہور لایا گیا ۔