بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کا حق ناقابلِ تنسیخ ہے، عطاء اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ(Ata Tarar) نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کا اپنے پانی پر حق ناقابلِ تنسیخ ہے اور اس حق کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔

اپنے بیان میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پانی پاکستان کی بقا سے جڑا معاملہ ہے، اس لیے حکومت قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی اور پاکستان کے آبی حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل رکھنے کی کوشش نہ صرف ناکام ہے بلکہ اس کی کوئی قانونی حیثیت اور اخلاقی جواز بھی موجود نہیں۔ ان کے مطابق اس اقدام سے بھارت کو شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔

مزیدپڑھیں:چین کی نئی عسکری طاقت کا مظاہرہ، آبدوز سے اسٹریٹجک میزائل کا کامیاب تجربہ

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بھارت کا طرزِ عمل اقوام متحدہ کے توثیق شدہ “ون واٹر، ون ویژن” کے اصول کی صریح خلاف ورزی ہے، جبکہ پاکستان بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کے مکمل احترام پر یقین رکھتا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے آبی حقوق اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام قانونی اور سفارتی ذرائع بروئے کار لاتا رہے گا۔