اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان سے سینیٹ میں قائد ایوان شہزاد وسیم نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شہزاد وسیم نے وزیراعظم کو ایوان بالا کی حمایت اور یکجہتی کا یقین دلایا۔شہزاد وسیم نے کہا کہ پی ٹی آئی اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائے گی ، اس سے پہلے بھی اسمبلی میں اپوزیشن کو شکست سے دو چار کیا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف حالیہ صورت حال میں مزیدمضبوط بن کر ابھرے گی ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی زیادہ دلجمعی کے ساتھ عوام کی خدمت کرے گی۔
وزیراعظم سے شہزاد وسیم کی ملاقات،ایوان بالاکی حمایت کا یقین دلایا
