کراچی، ایئر کارگو کنٹرول یونٹ کسٹمز ایئرپورٹ نے ایک بڑی کارروائی میں انٹرنیشنل میل آفس میں پارسل میں کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کر لی۔
پارسلز سے برآمد شدہ منشیات کی مالیت 36 کروڑ 62 لاکھ روپے ہے، اسکریننگ کے دوران تھائی لینڈ سے آنے والے 2 مشکوک پارسلز کی تلاشی لی گئی تو ان میں سے منشیات برآمد ہوئی۔
کسٹمز کے مطابق انٹرنیشنل ڈاک کے ذریعے 12 کلو گرام منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، تھائی لینڈ سے آنے والے 2 پارسلز سے 12 کلو میرجوانا نامی منشیات برآمد ہوئی۔
منشیات کھلونوں کے ڈبوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی، دونوں پارسلز میں پلاسٹک کھلونے، لیگو سیٹس اور ماڈل کٹس ظاہر کیے گئے تھے، کسٹمز نے منشیات قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔
مزید پڑھیں:تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کو قتل کردیا
کسٹمز ایئرپورٹ کے مطابق اسمگلنگ نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہے، کسٹمز نے کہا کہ پارسل کو کسٹمز حکام کو دھوکا دینے کے لیے پلاسٹک ٹوائز، کار ٹوائز، کٹ پیپر اور ووڈن راکس کے نام پر غلط طور پر ظاہر کیا گیا تھا۔








