بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کی پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو عوامی رابطے تیزکرنے کی ہدایت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو عوامی رابطے تیزکرنے کی ہدایت کردی۔ہفتہ کے روزوزیراعظم عمران خان سے پشاور،اسلام آباد، راولپنڈی اور چکول سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے ارکان اسمبلی اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی اراکین نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر وزیرعظم نے کہاکہ ملک پائیدار معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے ارکان اسمبلی کو عوامی رابطے تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا جائے ۔