بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کورونا سے مزید 4 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد(ہیلتھ ڈیسک) پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وباء سے مزید 04 ہلاکتیں ہوگئی ہیں جبکہ مثبت کیسز کی شرح میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے قومی ادارہ برائے صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 ہزار 704 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 620 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 191 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

اسکے علاوہ کورونا کے باعث 04 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.71 فیصد رہی ہے۔