بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم عمران خان کل حافظ آبادکا دورہ کریں گے ،فرخ حبیب

حافظ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اطلاعات ونشریات کے وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کل حافظ آبادکا دورہ کریں گے جہاں وہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہاکہ کل حافظ آبادکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہونے جارہاہے،حافظ آبادمیں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے،یونیورسٹی اور ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی،دراصل اپوزیشن کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی اور ملک میں افراتفری پھیلاناچاہتی ہے مگراس کی اجازت نہیں دیں گے۔