اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ(Atta Tarar) نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی سابق سیکریٹری جنرل اور فیڈرل ایگزیکٹو کونسل (ایف ای سی) کی رکن فوزیہ شاہد کے شوہر، معروف صحافی اور سماجی کارکن کامریڈ شاہد عثمانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر نے مرحوم کے اہل خانہ، خصوصاً فوزیہ شاہد سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کامریڈ شاہد عثمانی کے انتقال کی خبر سن کر انہیں شدید صدمہ پہنچا۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی صحافتی اقدار، جمہوری روایات اور عوامی حقوق کے فروغ کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کی صحافتی، سماجی اور جمہوری خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا اور انہیں احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں:شکاگو، احسن اقبال کی اوورسیز پاکستانیوں کوملک میں سرمایہ کاری کی دعوت
وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت کرے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔








