بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈیفالٹ کے خدشات ختم، روپے پر دباؤ جلد ختم ہو جائیگا: مفتاح

اسلام آباد:(کامرس ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہےکہ ڈیفالٹ کے خدشات ختم ہو چکے ہیں اور پالیسی سازوں کو بھی یہ معلوم ہے۔جبکہ عالمی معیشت پر نظر رکھنے والے ادارے بلوم برگ نےممالک کی مالیاتی ریٹنگ کا تعین کرنے والے دودیگر معروف اداروں موڈیز اور فیچ کے حوالے سے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان جلد آئی ایم ایف سے 1.2 بلین ڈالر موصول کرلیگا ۔ جس سے پاکستانی روپے اور بانڈز کی قدر پر جودبائو آیا ہوا ہے اس سے دور کرنے میں مدد ملے گی ۔ وزیراخزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی بد ھ کو اپنےانٹرویو میں پھر یہ دعویٰ کیاہے کہ روپے پر دباؤ ایک دو ہفتوں میں ختم ہو جائے گا، پاکستان میں ڈالر کی آمد جلد ہی آؤٹ فلو سے زیادہ ہوگی اورشرح مبادلہ مستحکم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ڈیفالٹ کے خدشات ختم ہو چکےہیں اور پالیسی سازوں کو بھی یہ معلوم ہے، جلد پالیسی پلان بنایا جائےگا، درآمدات میں کمی اوربرآمدات 3 ماہ میں بڑھ جائیں گی۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرض کی آمد ہفتوں میں مکمل ہو جائے گی، آئی ایم ایف کے ڈائریکٹرزکی یکم تا 15 اگست چھٹی ہے، اسی لیے میٹنگ میں تاخیر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کے لیے دوست ملک سے ڈالر ذخائر کی درخواست کی تھی لیکن دوست ملک نے درخواست یہ کہہ کر رد کردی کہ پہلے کبھی قرض واپس نہیں کیا گیا، پھردوست ملک نے حکومتی ملکیتی اداروں میں حصص خریدنے پر آمادگی ظاہر کی، دوست ملک ہماری مدد کرنا چاہتا ہے اورپاکستان کو ایک اچھا سودا دے رہا ہے۔