بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میکسیکو، انگلینڈ میچ نے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

فیفا ورلڈ کپ(Fifa World Cup) 2026 میں میکسیکو اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا راؤنڈ آف 16 کا سنسنی خیز مقابلہ امریکہ کی ٹی وی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا فٹبال میچ بن گیا۔

ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق اس میچ کو امریکہ میں مجموعی طور پر 4 کروڑ 48 لاکھ افراد نے دیکھا، جس کے ساتھ اس نے امریکہ اور بیلجیم کے میچ کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا، جسے تقریباً 4 کروڑ 20 لاکھ ناظرین نے دیکھا تھا۔

رپورٹ کے مطابق میچ کو ٹیلیمونڈو پر 2 کروڑ 32 لاکھ جبکہ فاکس پر 2 کروڑ 17 لاکھ 42 ہزار افراد نے دیکھا۔

امریکی چینل پر نشر ہونے والا یہ مقابلہ امریکی ٹیم کے بغیر انگلش زبان میں دکھایا جانے والا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ورلڈ کپ میچ بھی قرار پایا۔

مزیدپڑھیں:بجلی ایک ماہ کیلئے مزید مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

 میچ کے آخری لمحات میں فاکس چینل کی ویورشپ بڑھ کر 2 کروڑ 57 لاکھ تک پہنچ گئی۔

 میکسیکو سٹی کے ازٹیکا سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس ہائی وولٹیج مقابلے میں انگلینڈ نے 10 کھلاڑیوں کے ساتھ برتری برقرار رکھتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اعداد و شمار ابتدائی ہیں اور نیلسن کی حتمی ریٹنگز جاری ہونے کے بعد ویورشپ میں مزید اضافے کا امکان بھی موجود ہے۔