بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سے زائد مہنگا ہوگیا

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت (Gold Rates)میں 3 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے کا ہوگیا۔

مزیدپڑھیں:ادویات کی فراہمی کو خودکار بنانے والی روبوٹک فارمیسی متعارف

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 86 روپے اضافے سے 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 36 ڈالر اضافے سے 4113 ڈالر فی اونس ہے۔