اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکمراں پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آبادمیں بھرپور’’پاورشو‘‘ کےپروگرام کو حتمی شکل دے دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ارکان اسمبلی کی ملاقاتوں میں پاورشوکے حوالے سے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی، جلسہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے ایک روز قبل ہوگا ،وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو بڑے جلسے کے لئے ٹاسک دیا ہے جب کہ جلسے کی میزبانی کی ذمہ داری اسلام آبادکی تنظیم کو سونپی کی گئی ہے۔ اس سے پہلے وزیراعظم15مارچ کو اوورسیزکنونشن سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم کا کہناہے کہ ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اپوزیشن ترقی کے اس عمل کو روکناچاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی،پارٹی سے غداری کرنے والے ارکان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔
پی ٹی آئی نے اسلام آبادمیں’’پاورشو‘‘ کےپروگرام کو حتمی شکل دے دی








