بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل ہیں، صدر مملکت

 صدر مملکت آصف علی زرداری(Asif Ali Zardari) اور وزیراعظم شہباز شریف(Shehbaz Sharif) نے عالمی یومِ آبادی کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل ہیں، لہذا نوجوانوں کی تعلیم، ہنر اور روزگار پر سرمایہ کاری قومی ترقی کی ضمانت ہے۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ زچہ و بچہ کی صحت اور غذائیت پر خصوصی توجہ وقت کی اہم ضرورت ہے، خواتین کو بااختیار بنائے بغیر قومی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا، شہید بینظیر بھٹو نے خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے۔

مزیدپڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ آبادی اور ترقی کا باہمی تعلق ناگزیر ہے، تعلیم اور صحت میں سرمایہ کاری ضروری ہے، حکومت، پارلیمنٹ، سول سوسائٹی، علما، میڈیا اور تمام ادارے مشترکہ کردار ادا کریں،

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی آبادیاتی صلاحیت کو قومی خوشحالی اور انسانی ترقی میں تبدیل کرنا ہوگا، ہر شہری کو وقار، صحت اور مساوی مواقع کی فراہمی ہمارا مشترکہ قومی عزم ہے۔