ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی(Abbas Araghchi) دو طرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت پر بات چیت کے لیے ہفتے کے روز سفارتی وفد کی سربراہی میں عمان پہنچ گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دورے کے دوران عراقچی متعدد عمانی حکام سے ملاقات کریں گے جس میں آبنائے ہرمز سے متعلق امور پر توجہ دی جائے گی۔
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ عراقچی عمانی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور تازہ ترین علاقائی پیش رفت بالخصوص آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔
فوری طور پر اس دورے یا منصوبہ بند ملاقاتوں کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
مزیدپڑھیں:بچوں کو اکیلے سفر کی اجازت کا مشورہ ندا یاسر کو مہنگا پڑگیا
واضح رہے کہ جون کے وسط میں ایران اور امریکا نے پاکستان کی ثالثی میں مفاہمتی یادداشت پرر دستخط کیے تھے جس کا مقصد اپنے فوجی تنازعات کو ختم کرنا اور دیرپا امن معاہدے تک پہنچنا تھا۔
تاہم آبنائے ہرمز میں تین تجارتی جہازوں پر حملوں کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے درمیان دونوں فریقوں نے گزشتہ دنوں کے دوران حملوں کا تبادلہ کیا۔
تہران نے امریکی حملوں کے جواب میں بحرین، کویت، قطر اور اردن میں امریکی فوجی انفراسٹرکچر پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا۔








