بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آپ نے اپنے اختلافات ختم نہیں کرنے تو نہ کریں غریب کا تو سوچیں ، چوہدری شجاعت

اسلام آباد(ممتاز نیوز)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ملکی کی موجودہ کشیدہ سیاسی صورتحال پر کہا ہے کہ اگر سیاسی جماعتیں اپنی تلخیاں اور اختلافات نہیں بھولنا چاہتی تو نابھولیں مگر مہنگائی سے پریشان عام آدمی کے بارے میں تو سوچیں ۔ بدھ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ اختیار رکھنے والے تمام لوگوں کو اب ملک بیٹھ کر معیشت کی بہتری کے لئے سوچ بچار کرکے کوئی حل نکالنا چاہئے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ تمام قوتیں موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے بہتر تعلقات کار قائم کریں اور عام آدمی کو جو شدید مہنگائی کی وجہ سے انتہائی مسائل سے دوچار ہے اس کے لئے کوئی آسانیاں پید ا کریں ۔