بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رانا ثنا کی دھمکی پر فواد چوہدری کی جواباً وفاقی حکومت گرانے کی دھمکی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی جانب سے پنجاب میں گورنر راج نافذ کرنے کی دھمکی کے بعد فواد چوہدری نے بھی وفاقی حکومت گرانے کی دھمکی دے دی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے ردعمل دکھایا تو حکومت نہیں رہے گی،کور کمیٹی آج فیصلہ کرے گی کہ اسلام آباد میں کب تبدیلی لانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ بونگی نہ ماریں بلکہ گورنر راج کی شق پڑھ لیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ گورنرراج کی باتیں کرنے والوں کو پتا ہونا چاہیے کہ پنجاب میں عوامی راج لگ چکا،اسلام آباد ٹول پلازہ سے باہرنکلیں تو شہبازشریف کی حکومت ویسے ہی ختم ہوجاتی ہے، ، یہ عوامی ردعمل 2 گھنٹے بھی برداشت نہیں کرسکیں گے۔