بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اورافغانستان کا کراس بارڈر بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور افغانستان نے سرحدکے آرپارمسافر بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔افغان وزارت مواصلات و شہری ہوابازی پاکستان اور افغانستان کے درمیان مستقبل قریب میں مسافر بس سروس کا آغاز ہوگا،ابتدائی طور پر بس سروس قندھار اور کوئٹہ اور ننگرہار اور پشاور کے درمیان شروع کی جائے گی ۔حکام کے مطابق دونوں ملکوں کی نجی کمپنیاں اس سروس کے لئے بسیں فراہم کریں گی ۔افغان وزات مواصلات و شہری ہوابازی کے ترجمان امام الدین احمدی کا کہنا ہے کہ ان میں دونوں ملکوں کی پانچ، پانچ کمپنیاں شامل ہوں گی، ہم ایسی ٹرانزٹ اینڈ ٹرانسپورٹ سروس دوسرے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بھی شروع کرناچاہتے ہیں۔ادھر افغان ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی ایسوسی ایشن کے ممبران نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے ۔علاوہ ازیں تجزیہ کار تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مسافر بس سرو س کے آغاز سے دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعاون کو فروغ ملے گا اور اعتماد کی فضاقائم ہوگی۔