بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی حکومت نے 2ارب ڈالرز کے عوض پاورپلانٹس کی فروخت کی تیاری کرلی ، گورنمنٹ ٹوگورنمنٹ ڈیل کے لیے آرڈیننس لانے کافیصلہ

اسلام آباد(ممتاز نیوز )وفاقی حکومت نے گورنمنٹ ٹوگورنمنٹ ڈیل کے لیے آرڈیننس لانے کافیصلہ کرلیا،آرڈیننس سے گورنمنٹ ٹوگورنمنٹ ڈیل میں کمپنیز ایکٹ کے رولز سے استثنیٰ ہوسکتاہے ،تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ وفاقی حکومت نے 2ارب ڈالرز کے عوض پاورپلانٹس کی فروخت کی تیاری کرلی

اوراس حوالےسے گورنمنٹ ٹوگورنمنٹ ڈیل کے لیے آرڈیننس لانے کافیصلہ کرلیاگیا، گورنمنٹ ٹوگورنمنٹ ڈیل میں 5طرح کااستثنیٰ دیاجاسکتاہے،آرڈیننس سے پیپرارولز ،ایس ای سی پی ،اسٹاک مارکیٹ ،نجکاری رولز سے استثنیٰ ہوسکتاہے،سب سے پہلے حویلی بہادر شاہ اوربلوکی آرایل این جی پاورپلانٹ کوفروخت کرنے پرغور کیاجارہاہے،دونوں پاورپلانٹس ایک خلیجی ملک کودینے کی تیاریاں کرلی گئیں