بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈی جی ایف آئی اے رائے طاہر کو عہدے سے کیوں ہٹایاگیا؟ وجہ سامنے آگئی

 اسلام آباد (نیوزڈیسک)ڈی جی ایف آئی اے رائےمحمد طاہر کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت رائے طاہر پر عمران کان کے خلاف کیسز بنانے کے لئے دباؤ ڈالتی رہی ، گزشتہ حکومت کے فیصلوں کو کرپشن کے ساتھ جوڑنے کا کہاگیا ،چالیس ارب روپے کے معاملے کو بھی عمران خان سے جوڑنے کی ہدا یت کی گئی جس پر رائے طاہر نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان کا اس معاملے سے براہ راست تعلق نہیں اس لئے کیس نہیں بنتا۔اس کے علاوہ رائے طاہر پر توشہ خانہ کیس بنانے کے حوالے سے بھی دباؤڈالنے کی کوشش کی گئی تاہم رائے طاہر نے یہ موقف اختیار کرتے ہوئے کیس بنانے سے انکارکردیاکہ قانون کے مطابق توشہ خانہ کاکوئی کیس عمران پر نہیں بناسکتے۔