وفاقی دارالحکومت میں آج صبح موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ دوپہر کے بعد مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے اوقات میں شہر کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش (Rain)کا امکان ہے۔
صبح کے وقت اسلام آباد کا درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن کے دوران پارہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، شہر میں دن بھر تقریباً 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے اور ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد سے زائد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:اداکارہ مومنہ اقبال ہراسانی کیس، ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی عبوری ضمانت میں 28 جولائی تک توسیع
دوسری جانب کراچی میں آج مطلع ابر آلود رہنے اور شہر کے چند علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، سمندری ہوائیں چلنے سے حبس کی شدت میں کمی آئی ہے، صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔








