اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچودھری نے کہاہے کہ ق لیگ سمیت تمام اتحادیوں کے ساتھ معاملات ٹھیک چل رہے ہیں،پنجاب کی سیاست پیچیدہ ہے،ہرایم پی اے وزیراعلیٰ بنناچاہتاہے، وزیراعلیٰ سے متعلق آئندہ 72گھنٹے میں دیکھتے ہیں کیا ہوتاہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہاکہ ق لیگ کے ساتھ کوئی معاملات خراب نہیں ہورہے،ق لیگ سمیت تمام اتحادیوں کے ساتھ معاملات ٹھیک چل رہے ہیں،ق لیگ کے دووزرا ہیں،پرویزالٰہی سپیکر پنجاب اسمبلی ہیں،ق لیگ ابھی اتحادی ہے جب پالیسی تبدیل کرے گی تو دیکھیں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ طارق بشیر چیمہ کو میں سنجیدہ نہیں لیتا۔انہوں نے کہاکہ یہ سیاست ہے اور ہر طرف سے بیانات سامنے آرہے ہیں ،الیکشن میں ایک سال ہے اور سیاسی جماعتیں تیاری کررہی ہیں،موجودہ سیاسی بیانات کا تعلق بھی آئندہ الیکشن سے ہی ہے، ہم نے بھی سیاست کرنی ہے اور باقی جماعتیں بھی سیاست کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ علیم خان اور جہانگیر ترین پارٹی کے ساتھ ہیں،دونوں نے نواز شریف سے ملاقات کی تردید کی ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام سب سے بڑے سٹیک ہولڈرہیں، ہم عوام کو ہی اعتماد میں لیں گے اور عوام میں جائیں گے،ہم بتائیں گے کہ جلسہ کیا ہوتاہے؟۔وزیراطلاعات نے کہاکہ پنجاب کی سیاست پیچیدہ ہے،وہاں ہر ایم پی اے وزیراعلیٰ بننا چاہتاہے اور ہر پارٹی چاہتی ہے کہ وزارت اعلیٰ اپنے پاس رکھے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب سے متعلق سٹریٹجی کچھ روز میں سامنے آجائے گی، عثمان بزدار نے خود کہاہے کہ اگر ان کے جانے سے مسئلہ حل ہوتا ہے تو وہ چلے جاتے ہیں،وزیراعلیٰ سے متعلق آئندہ 72گھنٹے میں دیکھتے ہیں کیا ہوتاہے ۔انہوں نے کہاکہ بی اے پی رہنمائوںسے رابطے ہیں خالد مگسی سے جلدوزیراعظم سے ملاقات کریں گے ۔
پنجاب کی سیاست پیچیدہ، وزیراعلیٰ سے متعلق آئندہ 72گھنٹے میں دیکھتے ہیں کیا ہوتاہے؟فواد
