بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خواجہ محمد آصف نے فضل الرحمان کے بیان کو اخلاقی بے حسی قرار دیدیا

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف(Khawaja asif) نے مولانا فضل الرحمان(Maulana Fazlur rehman) کے بیان کواخلاقی بےحسی قرار دے دیا۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا فوج کی قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑنا مناسب نہیں، کوئی صرف تنخواہ کیلئے جان قربان نہیں کرتا، قربانی نظریے اور وطن سے وفاداری کیلئے ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:امریکی فوج کے ایران پر تیسرے روز بھی فضائی حملے، کئی شہروں میں دھماکے

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ایسے وقت میں شہداء کی قربانیوں پر سوال اٹھانا مناسب نہیں، شہداء کی قربانیوں کا احترام قومی ذمہ داری ہے۔