سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان(Malik Ahmed Khan) نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست عوامی خدمت، ترقی اور قومی استحکام پر مبنی ہے، قومی اتحاد، یکجہتی اور اداروں کا احترام ملکی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ پاکستان کی افواج نے وطن کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف لازوال قربانیاں دیں، قومی سلامتی کے تحفظ میں پاک فوج کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔
مزیدپڑھیں:عون چودھری کا فضل الرحمان سے شہدا کے لواحقین اور پوری قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ
ملک احمد خان نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، وزیراعظم شہباز شریف کی خارجہ پالیسی نے عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے تیزی سے جاری ہیں۔









