فیفا ورلڈکپ(FifaWorldCup) کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں اضافی وقت میں 1-2 کی شکست کے باوجود ناروے کی قومی فٹبال ٹیم کا دارالحکومت اوسلو میں شاندار استقبال کیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تقریباً ایک لاکھ سے زائد مداح سڑکوں پر نکل آئے اور اپنی ٹیم کو ہیروز کا درجہ دیتے ہوئے تاریخی جشن منایا۔
🚨Norway’s World Cup team was escorted home by fighter jets from the Norwegian air force pic.twitter.com/UTnWftGg7F
— Polymarket Sports (@PolymarketSport) July 13, 2026
رائل پیلس کے باہر صبح ہی سے ہزاروں افراد جمع ہونا شروع ہوگئے تھے جبکہ ٹیم کی آمد پر روایتی واٹر کینن سلامی بھی دی گئی۔
کھلاڑیوں نے پہلے شاہ ہیرالڈ سے ملاقات کی جس کے بعد وہ عوام سے ملنے کے لیے محل کی سیڑھیوں پر آئے۔ اس موقع پر مداحوں نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

Ro! Ro! – Norway’s World Cup team “rows” with 90,000 people outside Royal Palace in Oslo https://t.co/wWXQkVX7I5 pic.twitter.com/kEmHOV11ZD
— Nordic News (@Nordic_News) July 13, 2026
کوچ اسٹالے سولباکن نے بتایا کہ ہالینڈ اور سینڈر برگے کو اپنی فلائٹ پکڑنے کے لیے تقریب ادھوری چھوڑنی پڑی۔
مزیدپڑھیں:امریکا، ایران کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
بعد ازاں کھلاڑی اوپن ٹاپ بس میں شہر کا چکر لگانے نکلے تاہم غیرمعمولی ہجوم کے باعث کئی مقامات پر بس کی رفتار رک گئی اور ایک جگہ اسے پیچھے بھی ہٹانا پڑا۔
The national team is parading through Oslo in an open-top bus from the Royal Palace to City Hall, as people line the streets to celebrate Norway’s historic World Cup achievement. pic.twitter.com/aAXJn7Z6vk
— Joakim 🌹🇳🇴🇪🇺 (@joakial_) July 13, 2026
سٹی ہال اسکوائر پہنچنے پر بھی ہزاروں شائقین اپنی ٹیم کے استقبال کے لیے موجود تھے۔
کپتان مارٹن اوڈیگارڈ نے مداحوں کی محبت کو ناقابلِ یقین قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا سے لے کر ناروے تک ملنے والی حمایت ان کی تمام توقعات سے بڑھ کر رہی۔









