سابق کپتان اور لیجنڈری بیٹر یونس خان (Younis khan)بطور لیگ کمشنر خیبر پختونخوا چیمپئنز لیگ (Khyber Pakhtunkhwa Champions League)کا حصہ بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق یونس خان لیگ کے کرکٹ آپریشنز، رولز اینڈ ریگولیشنز، ٹیکنیکل معاملات، ٹورنامنٹ اسٹرکچر اور مجموعی کرکٹنگ امور کی نگرانی کریں گے۔
سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔
لیگ میں پاکستان کے متعدد سابق و موجودہ بین الاقوامی کرکٹرز بھی شریک ہوں گے۔
گرینڈ لانچنگ تقریب میں 18 جولائی کو عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں لیگ کے باضابطہ شیڈول، آئندہ سرگرمیوں، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور دیگر اہم اعلانات کیے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں:ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز اضافہ
تقریب میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ، گورنر، اعلیٰ حکومتی شخصیات، سینئر سرکاری حکام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات شرکت کریں گی۔
اس موقعہ پر لائیو میوزیکل کنسرٹ میں معروف گلوکارہ عائمہ بیگ اور پشتو موسیقی کے مقبول گلوکار رحیم شاہ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
شائقین کی شرکت کے لیے فری ٹکٹس بھی مختص کیے گئے ہیں۔









